نیب کا جامعہ کراچی پر چھاپہ ، اہم دستاویزات تحویل میں لے لی گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 جون 2016 14:11

نیب کا جامعہ کراچی پر چھاپہ ، اہم دستاویزات تحویل میں لے لی گئیں

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جون 2016ء) : نیب کی ٹیم نے جامعہ کراچی پر چھاپہ مارا۔ تفصیلات کے مطابق نیب حکام کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی پر چھاپے کے دوران جامعہ کی اہم دستاویزات کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے جامعہ کے ایڈمن اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کا ریکارڈ تحویل میں لیا جبکہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کے خلاف ریفرنس بھی دائر کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ نیب کی جانب سے جامعہ کراچی پر مارا گیا دوسرا چھاپہ ہے۔ اس سے قبل بھی نیب نے جامعہ پر چھاپہ مار کر کچھ ریکارڈ اپنی تحویل میں لینے سمیت وہاں موجود سٹاف سے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :