ایم کیو ایم کی طرف سے بین الاقوامی شہریت یافتہ قوال امجد فرید صابر ی کی غائبانہ نماز جنازہ اداکئی گئی

جمعرات 23 جون 2016 23:09

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جون ۔2016ء) ایم کیو ایم کی طرف سے بین الاقوامی شہریت یافتہ قوال امجد فرید صابر ی کی غائبانہ نماز جنازہ اداکئی گئی جس میں حیدرآباد کے نگراں زونل انچارج محمد ظفر خان واراکین زونل کمیٹی ،اراکین صوبائی اسمبلی اور کارکنوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم حیدرآباد زون کے زیراہتمام ہوم اسٹیڈ ہال پرامجد فرید صابر ی کی غائبانہ نماز جنازہ اداکئی گئی جس کے بعد مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے بھی خصوصی دعا ئیں کی گئیں ۔