آرمی چیف کا وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلیفون، خیریت دریافت کی ،
جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بیگم راحیل شریف کا وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز سے رابطہ والد کی خیریت دریافت کی
جمعرات 23 جون 2016 23:13
لندن/اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جون ۔2016ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلیفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ بیگم راحیل شریف نے وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز سے رابطہ کرکے ان کے والد کی خیریت دریافت کی ، ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایک ہفتہ قبل وزیر اعظم نواز شریف کو لندن میں ٹیلیفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
آرمی چیف نے وزیر اعظم نواز شریف کو دوسری مرتبہ ٹیلیفون کیا ہے اس سے قبل آرمی چیف نے وزیر اعظم نواز شریف کو آپریشن سے ایک روز قبل ٹیلیفون کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا ۔ لندن ہائی کمیشن میں ملٹری اتاشی نے آرمی چیف کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ بھی نواز شریف کو پہنچایا تھا ۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اہلیہ نے بھی اسلام آباد میں وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو ٹیلیفون کرکے ان کے والد کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف کی جانب سے دو مرتبہ وزیر اعظم سے لندن میں رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کرنے کی تصدیق کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف وزیر اعظم کی صحت یابی کے حوالے سے آگاہ کرتی رہتی ہیںمزید اہم خبریں
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
-
’چیف جسٹس آف پاکستان نے سخت موقف نہیں اپنایا، تو عدلیہ کی آزادی ایک خواب بن جائے گی‘
-
حکومت کا تعلیمی نصاب میں ماحولیاتی بہتری کے مضامین شامل کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.