بدامنی و لاقانونیت کے باعث سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، فاروق چانڈیو

امجد صابری کی ٹارگیٹ کلنگ ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کا اغواہونا سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے

جمعرات 23 جون 2016 23:15

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنمافاروق احمدچانڈیونے تعزیتی بیان میں کہا عظیم قوال اور سفیر امن و محبت امجد صابری کی آواز رہتی دنیا تک قائم رہے گی مگر وہ ہمارے درمیان نہیں ہونگے امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ارب کریم محروم کی مغفرت فرمائے فاروق احمدچانڈیو نے کہاامجد صابری کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے سید اویس شاہ کا اغواہونا سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے ۔

(جاری ہے)

ملک میں بدامنی اور لاقانونیت سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عید الفطر کے بعد کرپٹ نظام کے خاتمے اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے لیے بھر پور تحریک چلائی جائے گی۔