پاک فوج نے پاکستانی پوسٹوں پرافغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ پسپاکردیا

جمعہ 24 جون 2016 15:27

پاک فوج نے پاکستانی پوسٹوں پرافغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ پسپاکردیا

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء ) افغانستان کی طرف سے ایک مرتبہ پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ناؤگئی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا تاہم پاک فوج نے دہشت گردوں کا حملہ پسپاکردیا،جوابی کاروائی میں حملہ آور فرار ہو گئے ،کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ناؤ گئی کے سرحدی علاقوں میں افغان صوبہ کنٹر سے دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹوں پر کئی راکٹ فائر کئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :