وزیر اعلی سندھ نے امجد صابری کے لواحقین کے لے ایک کروڑ روپے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 جون 2016 13:19

وزیر اعلی سندھ نے امجد صابری کے لواحقین کے لے ایک کروڑ روپے کا اعلان ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جون 2016ء) : اسپیکر آغاز سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امجد صابری کی شہادت افسوسناک ہے۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے امجد صابری کے لواحقین کے لیے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ امجد صابری کی بیوہ کو مناسب نوکری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کی تلیم کے اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔ سید قائم علی شاہ نے اسمبلی میں بتایا کہ امجد صابری کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، امجد صابری کے قتل کے کچھ لنکس اور شواہد ملے ہیں جس کی بنا پر امجد صابری کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کی بازیابی کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :