کراچی ، حیدر آباد اور سکھر میں ڈبل سواری پر تین دن کے لیے پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 جون 2016 13:39

کراچی ، حیدر آباد اور سکھر میں ڈبل سواری پر تین دن کے لیے پابندی عائد، ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جون 2016ء) : کراچی ، حیدر آباد اور سکھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی تین دن کے لیے عائد کی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق آج رات 12 سے ہو گا۔ ڈبل سواری پر پابندی یوم حضرت علی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے عائدکی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے تحت کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں 26 جون سے 28 جون تک ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :