امجد صابری قتل کیس کے چشم دید گواہ سلیم چندہ تاحال پولیس کے قبضے میں، 3 گھنٹے تک تفتیش جاری رہی، بیان کی روشنی میں نئے خاکے تیار کرنے پر غور

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 جون 2016 21:31

امجد صابری قتل کیس کے چشم دید گواہ سلیم چندہ تاحال پولیس کے قبضے میں، ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جون ۔2016ء) امجد صابری قتل کیس کے چشم دید گواہ سلیم چندہ سے کی جانے والی ابتدائی پوچھ گچھ مکمل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امجد صابری قتل کیس کے چشم دید گواہ سلیم چندا اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔ سلیم چندہ امجد صابری کے قریبی ساتھی تھے اور قتل کے وقت ان کے ساتھ ہی گاڑی میں موجود تھے۔ تحقیقات کے سلسلے میں ہفتے کے روز پولیس سلیم چندا کو لے کر امجد صابری کے گھر پہنچ گئی ۔

پولیس امجد صابری کے قریبی ساتھی سلیم چندا کے منہ پر کپڑا ڈال کر امجد صابری کے گھر پہنچ گئی اور سلیم چندا کی شناخت کیلئے امجد صابری کی فیملی کے سامنے بٹھایا۔ جس پر فیملی نے سلیم چندا کو شناخت کر لیا۔ اس کے بعد پولیس سلیم چندہ کو اپنے ہمراہ لے گئی جہاں اس سے 3 گھنٹے تک تفتیش کی جاتی رہی۔

(جاری ہے)

اس دوران سلیم چندہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ فائرنگ کے وقت امجد صابری کے ساتھ موجود تھا ۔

فائرنگ سے فرنٹ اسکرین کا شیشہ ٹوٹا تو دھماکہ ہوا اور شیشے لگنے سے میں بھی زخمی ہوا ۔ خوف سے گاڑی کی سیٹ کے نیچے چھپ گیا اور پھر امجد صابری کو ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش میں لگ گیا۔ پولیس نے سلیم چندہ کے بیان کی روشنی میں ملزمان کے نئے خاکے تیار کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :