Live Updates

وزیراعظم کی عید کے تیسرے دن وطن واپسی پر شاندار استقبال کی تیاریاں

تقریبات میں وزیراعظم کی بیماری پر سیاست کرنیوالے مخالفین کو بھی بھرپور جواب دیا جائیگا‘لندن میں ان کے عید سے پہلے او ر بعد میں 2طبی معائنے ہونگے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

ہفتہ 25 جون 2016 22:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جون ۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی عید کے تیسرے دن ہو گی۔ عید سے پہلے اوربعد میں دو بار طبی معائنہ ہو گا۔ پارٹی قیادت نے شاندار استقبال کی تیاریاں کر لیں۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہیکہ وزیراعظم میاں نوازشریف عید کے تیسرے دن وطن واپس پہنچیں گے۔ لندن میں ان کے عید سے پہلے او ر بعد میں 2طبی معائنے ہونے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو بھی وزیر اعظم کا طبی معائنہ ہوا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی وطن واپسی کے حوالے سے متضاد اطلاعات تھیں کہ وہ عید سے پہلے آ رہے ہیں مگر اب عید کے بعد ان کے طبی معائنے سے واضح ہو گیا ہے کہ واپسی عید کے بعدہی ہو گی۔ وزیراعظم نوازشریف کی لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ڈاکٹر وں نے وزیراعظم کو مکمل آرام کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں سفر سے منع کررکھا ہے۔

وزیراعظم کی وطن واپسی پر ان کے شاندار استقبال کیلئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تیاریاں بھی جاری ہیں۔پارٹی قیادت نے چاروں صوبائی صدور کووزیراعظم کی وطن واپسی پر تقریبات منعقد کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ تقریبات میں وزیراعظم کی بیماری پر سیاست کرنیوالے مخالفین کو بھی بھرپور جواب دیا جائیگا۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :