ایس سی او میں مستقل رکنیت قومی اہداف کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے ،پاکستان

شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت پاکستان کو سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تنظیم کے دوسرے رکن ملکوں کے ساتھ مل کرکام کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی، پاکستان نیوکلیئرسپلائرزگروپ کی رکنیت کے حصول کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا،دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کا انٹرویو

ہفتہ 25 جون 2016 22:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جون ۔2016ء ) پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم میں مستقل رکنیت کواپنے قومی اہداف کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل قراردیاہے۔ ہفتہ کو سرکاری نشریاتی ادارے کے ساتھ ایک انٹرویو میں دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت پاکستان کو سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تنظیم کے دوسرے رکن ملکوں کے ساتھ مل کرکام کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

نیوکلیئرسپلائرزگروپ کی رکنیت سے متعلق سوال پر نفیس زکریا نے کہاکہ پاکستان نیوکلیئرسپلائرزگروپ کی رکنیت کے حصول کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہونے کے باعث ایٹمی کلب کی رکنیت کامکمل اہل ہے۔

(جاری ہے)

نیوکلیئرسپلائرزگروپ کی رکنیت کے بارے میں پاکستان کے موقف کاذکرکرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ہمارا موقف یہ ہے کہ ایٹمی کلب میں جوہری توانائی کے عدم پھیلا? کے معاہدے میں دستخط نہ کرنیوالے ملکوں کی شمولیت کیلئے یکساں ،منصفانہ اوربلاتفریق معیارمقرر کیاجاناچاہیے۔

انہوں نے اس بات پرزوردیا کہ اس سلسلے میں پاکستان اوربھارت کی درخواستوں پر یکسا ں طورپرغورکیاجاناچاہیے اور کسی طرح کے بھی امتیازی رویے کے خطے کے تذویراتی استحکام پردوررس اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :