سلیم چندا کو گزشتہ 20 سال سےجانتے ہیں ہمارے گھر کا فرد ہے، یقین ہے کسی غلط کام میں شامل نہیں ہوگا: بھائی شہید امجد صابری

muhammad ali محمد علی اتوار 26 جون 2016 00:12

سلیم چندا کو گزشتہ 20 سال سےجانتے ہیں ہمارے گھر کا فرد ہے، یقین ہے کسی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جون ۔2016ء) شہید امجد صابری کے بھائی کا کہنا ہے کہ سلیم چندا کو گزشتہ 20 سال سےجانتے ہیں ہمارے گھر کا فرد ہے یقین ہے کسی غلط کام میں شامل نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق شہید امجد صابری پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے وقت ان کی گاڑی میں موجود سلیم چندا تحقیقات کے سلسلے میں اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے۔ سلیم چندہ امجد صابری کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شہید ماجد صابری کے بھائی ثروت صابری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سلیم کو تمام تفصیلات لینے کے لیےتحویل میں لیا گیا ہے۔ سلیم چندا کو گزشتہ 20 سال سےجانتے ہیں ہمارے گھر کا فرد ہے یقین ہے کسی غلط کام میں شامل نہیں ہوگا۔ سلیم چندا بےقصور ہے اس پر پورا بھروسہ ہے۔ ثروت صابری کا مزید کہنا تھا کہ قاتلوں کو سزا دینے تک میں مطمئن نہیں ہوسکتا ہوں۔ جب تک قاتلوں کو پھانسی نہیں دی جاتی تب تک میں مطمئن نہیں ہوسکتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :