نوازشریف ججوں کی بحالی کے لیے نہیں بلکہ پنجاب میں نون لیگ کی حکومت بحال کروانے کے لیے سڑکوں پر نکلے تھے:جسٹس(ر)افتخارمحمد چوہدری

اگر وزیراعظم نواز شریف نے تحقیقات کیلیے خود کو پیش کیا ہے، تو ملک کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے اس کا آغاز بھی خود سے کریں:نجی ٹی وی سے انٹرویو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 26 جون 2016 14:52

نوازشریف ججوں کی بحالی کے لیے نہیں بلکہ پنجاب میں نون لیگ کی حکومت بحال ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26جون۔2016ء) پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت نہیں چاہتی کہ پاناما معاملہ جلد از جلد حل ہو اور یہی وجہ ہے وہ اس میں مسلسل تاخیر کی کوشش کررہی ہے۔نجی ٹی وی سے خصوصی انٹرویو میں انھوں کہا کہ جس طرح سے وزیراعظم نواز شریف نے تحقیقات کیلیے خود کو پیش کیا ہے، تو انہیں چاہیے کہ وہ ملک کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے اس کا آغاز بھی خود سے کریں تاکہ ڈیڈلاک ختم ہوسکے۔

(جاری ہے)

عید کے بعد اپوزیشن کے سڑکوں پر آنے کے اعلان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر نکلنے کی باتیں کرنے والے یہ ضرور سوچ لیں کہ اس ملک میں جمہوریت بہت مشکل سے آئی ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں پر کافی سنگین الزام ہے، لہذا انہیں چاہیے کہ وہ لوگوں کو اس نوبت تک نہ لے جائیں کہ معاملہ سڑکوں پر آکر ہی حل ہو۔ججزبحالی کے لیے اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے افتخار چوہدری کا موقف ہے کہ نواز شریف ججز کی بحالی نہیں، بلکہ پنجاب میں گورنر راج کی وجہ سے ختم ہونے والی اپنی حکومت کو بحال کرنے کے لیے سڑکوں پر نکلے تھے۔