وزیراعلیٰ شہبازشریف نے بغیر پروٹوکول عام کو چ میں سفرکیا

روزے کے دوران گرمی اور حبس میں تین گھنٹے تک ہسپتال کادورہ کیا

اتوار 26 جون 2016 22:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26جون۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اتوار کو بغیر کسی پیشگی اطلا ع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال ننکانہ صاحب کا اچانک دورہ کیا ۔وزیراعلیٰ بغیر پروٹو کول کے عام کوچ میں سفر کر کے ہسپتال پہنچے اورہسپتال کے مختلف وارڈ ز ،ٹوائلٹس اورادویات کے سٹورروم کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں اورادویات کی فراہمی کے بار ے دریافت کیا۔

وزیراعلیٰ گرمی اور شدید حبس میں تین گھنٹے تک ہسپتال میں موجود رہے اور ہسپتال کے مختلف وارڈز میں گئے۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا ۔مریضوں اوران کے اہل خانہ نے مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کرنے پر وزیراعلیٰ کو دعائیں دیں اور کہا کہ آپ کی آمدپر ڈاکٹر اور دیگر عملہ متحر ک ہوا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں آئندہ بھی ہسپتالوں کے اسی طرح اچانک دورے جاری رکھوں گا۔

متعلقہ عنوان :