کراچی میں امن و امان سے متعلق کور ہیڈکوارٹرزمیں خصوصی اجلاس ،شہر میں امن وامان کے قیام کیلئے اہم فیصلے

کراچی آپریشن صحیح سمت میں جا رہا ہے، دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں، کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں 80فیصد بہتری آئی ہے، ڈی جی رینجرز

اتوار 26 جون 2016 23:32

کراچی میں امن و امان سے متعلق کور ہیڈکوارٹرزمیں خصوصی اجلاس ،شہر میں ..

کراچی/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26جون۔2016ء) کراچی میں امن و امان سے متعلق کور ہیڈکوآرٹرزمیں اتوار کو خصوصی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس آئی، گورنرسندھ ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار ، وزیراعلیٰ سندھ ، وزیرداخلہ سندھ ، کورکمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز ودیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبر نے ٹارگٹڈ آپریشن پر بریفنگ دی ۔

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق کورہیڈ کوآرٹرز کراچی میں امن وامان سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اخترگل ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، وزیرداخلہ سہیل انورسیال ، کورکمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز نے ٹارگٹذ آپریشن پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن صحیح سمت میں جا رہا ہے اور دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں 80فیصد بہتری آئی ہے ۔ جبکہ ذرائع کے مطابق شہر میں امن کے قیام کیلئے اجلاس کے دوران کئی اہم فیصلے بھی لیے گئے۔