وزیر اعظم نواز شریف کا 10 جولائی کو وطن واپسی کا امکان۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 جون 2016 11:39

وزیر اعظم نواز شریف کا 10 جولائی کو وطن واپسی کا امکان۔ ذرائع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جون 2016ء) : علاج کی غرض سے لندن میں مقیم وزیر اعظم نواز شریف کی لندن سےجلد وطن واپسی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آئندہ ماہ کی 10 تاریخ کو وطن واپس لوٹیں گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف گذشتہ ماہ علاج کی غرض سے لندن سے گئے تھے جہاں ان کی اوپن ہارٹ سرجری ہونے اور ڈاکٹرز کی جانب سے سفر کی اجازت نہ ملنے پر وزیر اعظم نواز شریف لندن ہی میں موجود تھے۔ تاہم اب آئندہ ماہ 10 جولائی کو ان کی وطن واپسی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :