عید اپنے آبائی شہروں میں منانے کے لئے پردیسیوں نے سفر کی تیاریاں شروع کر دیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 27 جون 2016 13:56

عید اپنے آبائی شہروں میں منانے کے لئے پردیسیوں نے سفر کی تیاریاں شروع ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جون۔2016ء) عید اپنے آبائی شہروں میں منانے کے لئے پردیسیوں نے سفر کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں نے عید اسپیشل ٹرین میں بکنگ کرانا شروع کر دی۔ پاکستان ریلویز نے کراچی سے چلائی جانے والی تین عید سپیشل ٹرینوں کی ریزرویشن کا آغاز کر دیا۔ ڈی سی او کراچی نے ریزرویشن کی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ریزرویشن کے لئے لوگ علی الصبح پہنچ گئے۔ کراچی سے پہلی عید سپیشل ٹرین تین جولائی کو صبح 11بجے پشاور روانہ ہوگی۔ دوسری ٹرین23 رمضان المبارک کو فیصل آباد اور ملک وال کے لئے روانہ ہوگی جبکہ تیسری ٹرین28 رمضان المبارک کو لاہور کے لئے روانہ ہوگی۔ بکنگ کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔ اسی طرح لاہور میں مقیم پردیسیوں نے عید اپنے گھر والوں کے ساتھ منانے کے لیے اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں-

متعلقہ عنوان :