مائیکرو کریڈٹ کے ذریعے تین ماہ میں 40 لاکھ افراد کو قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 27 جون 2016 14:06

مائیکرو کریڈٹ کے ذریعے تین ماہ میں 40 لاکھ افراد کو قرضے فراہم کئے گئے ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جون۔2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں مائیکرو کریڈٹ کے ذریعے 40 لاکھ افراد کو قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 2016ءکے آغاز میں مائیکرو کریڈٹ کے شعبہ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق سال 2016ءکے ابتدائی تین ماہ میں جنوری تا مارچ کے دوران مائیکرو کریڈٹ کے ذریعے 40 لاکھ نئے افراد کو قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مائیکرو کریڈٹ کے شعبہ سے جاری ہونے والے قرضہ جات کا مجموعی حجم 100ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔