ترکی اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ طے پاگیا
اسرائیل ترک بحری جہاز 'ماوی مارمارا' پر حملے پر معافی مانگنے گا اورترکی کو 2 کروڑ ڈالر زر تلافی ادا کرے گا
میاں محمد ندیم پیر 27 جون 2016 17:32
انقرہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جون۔2016ء)ترکی اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ طے پاگیا ہے- اسرائیل نے 2010 میں غزہ کے لیے امداد لے جانے والے فلوٹیلا میں شامل ترک بحری جہاز 'ماوی مارمارا' پر حملے پر معافی مانگنے اور زر تلافی ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ اس حوالے سے ترکی اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، اسرائیل ترکی کو 2 کروڑ ڈالر زر تلافی ادا کرے گا۔
دونوں ممالک اپنے سفیر بھی تعینات کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں جس کے بعد تقریباً 6 برس بعد ترکی اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال ہوجائیں گے۔ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے انقرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک سفیروں کا تبادلہ بھی کریں گے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ اسرائیلی کمانڈوز نے غزہ کے محصور شہریوں کے لیے امداد لے جانے والے ترک بحری جہازوں کے قافلے پر حملہ کردیا تھا جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
دونوں ممالک کئی ماہ سے معاہدے کے لیے کسی تیسرے ملک میں مذاکرات کررہے تھے۔بن علی یلدرم نے کہا کہ معاہدے کے بعد ترکی حماس کے زیر کنٹرول علاقوں میں غزہ کے شہریوں تک زیادہ موثر طریقے سے امداد پہنچا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کے بعد 10 ہزار ٹن امدادی سامان سے لدا ہمارا پہلا بحری جہاز جمعہ کو اسرئیل کے اشدود بندرگاہ کے لیے روانہ ہوگا۔اس معاہدے پر منگل کو دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کردیے جائیں گے جس کے بعد اس کی توثیق کا عمل شروع ہوجائے گا۔ترک وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ترکی اسرائیل کے لیے اپنا سفیر چند ہفتوں میں مقرر کردے گا، جب ان سے پوچھا گیا کہ معاہدے میں یہ بات بھی شامل ہے کہ ترکی حماس کو اسرائیل پر حملے سے روکنے کی کوشش کرے گا تو انہوں نے کہا کہ یہ جنگ بندی کا معاہدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ہونے والا معاہدہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.