نئے ٹیکسوں کے ساتھ پنجاب کا بجٹ منظور ‘ 28 جون سے رواں سال کے ضمنی بجٹ پر بحث شروع کی جائے گی
بیوگان ، موٹرسائیکل رکشے ، خالی پلاٹوں ، کولڈسٹوریج، ڈپوﺅں ، شادی ہالوں ، بیوٹی پارلرز پر نئے ٹیکسوں کا اطلاق
میاں محمد ندیم پیر 27 جون 2016 18:48
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-محمد نوازطاہرسے۔27جون۔2016ء) پنجاب اسمبلی نے نئے ٹیکسوں کے ساتھ آئندہ مالی سال 2016-17 کا 1681 ارب 41کروڑ روپے حجم کا بجٹ منظور کرلیا ہے ہے ، منگل 28 جون کو رواں سال کے ضمنی بجٹ پر بحث شروع کی جائے گی اور دو روز میں اس کی منظوری دی جائے گی ۔ آئندہ مالی سال کے مطالباتِ زر کی جمعہ کو منظوری دی گئی تھی اور پیر کو فنانس بل کی منظوری دئی گئی جسے اپوزیشن نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو حکومت نے مسترد کردی ۔
اس بجٹ کا اطلاق چار روز کے بعد یکم جولائی سے ہوگا جس میں بیوگان ، موٹرسائیکل رکشے ، خالی پلاٹوں ، کولڈسٹوریج، ڈپوﺅں ، شادی ہالوں ، بیوٹی پارلرز پر نئے ٹیکسوں کا اطلاق ہوگا ۔ نئے قانون کے تحت بیوگان کو مختار نامے کی صورت میں پراپرٹی کے ڈی سی ریٹ پر تین فیصد اشٹامپ ڈیوٹی ادا کرنا پڑے گی ، موٹر سائیکل رکشہ پر سالانہ چار سو روپے یا یکمشت تین ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا ، پانچ مرلے سے زائد ار خالی پلاٹ پر بھی مالک ٹیکس دے گا- بیوٹی پارلری کاسمیٹک سرجری ، نئے بالوں کی سرجری ، شادی ہالوں ، لانز اور شامیانوں پر بھی 16 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا ، 13 سے 15 سو سی سی کی گاڑی پر 70ہزار ،15 سو سے 2ہزار سی سی کی گاڑی پر ڈیڑھ لاکھ روپے دو ہزار سے ڈھائی ہزار سی سی کی گاڑی پر دو لاکھ اور ڈھائی سو سی سی کی گاڑی پر تین لاکھ روپے ٹیکس لگے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.