پاکستان کی معروف و متنازعہ اداکارہ قندیل بلوچ نے سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا
سمیرا فقیرحسین منگل 28 جون 2016 12:14
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جون 2016ء) : پاکستان کی معروف و متنازعہ اداکارہ قندیل بلوچ نے سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پرقندیل بلوچ نے وزارت داخلہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور اسلام آباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ کو لکھے گئے ایک خط میں سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ، اپنے خط میں قندیل بلوچ نے سوشل میڈیا پر ان کی دستاویزات عام کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ قندیل نے اس خط میں اپنے اصل نام فوزیہ عظیم کے دستخط کیے، قندیل بلوچ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی دستاویزات عام ہونے پروہ شدید تناؤ اور ڈپریشن کا شکار ہیں۔قندیل بلوچ نے اپنے خط میں سوال کیا کہ ان کی دستاویزات نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ سےکس طریقہ سے حاصل کی گئیں، کیا اس مین کوئی حکومتی عہدیدار ملوث ہے جس نے ان کی دستاویزات لیک کر کے شوبز کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.