ملک سیاستدانوں کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔ غربت انتہائی درجے تک بڑھ چکی ہے‘ لوگ سڑکوں پر آسکتے ہیں۔علی احمد کرد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 28 جون 2016 13:04

ملک سیاستدانوں کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔ غربت انتہائی درجے تک بڑھ چکی ہے‘ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر علی احمد کرد نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ملک سیاستدانوں کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں غربت انتہائی درجے تک بڑھ چکی ہے اور اگر آج لوگ امجد صابری کے لیے باہر نکلے ہیں تو کل وہ خود اپنے لیے بھی سڑکوں پر آسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جب ملک میں دہشت کی فضا پیدا ہوجائے اور لوگ خود سڑکوں پر نکلنا شروع کردیں تو یہ بہت خطرناک بات ہے۔علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ جب ملک میں حکومت کی رِٹ موجود ہی نہیں ہے تو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کراچی میں امن کے لیے کیا کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہر میں دہشت گردی کے تازہ واقعات نے رینجرز کی کارکردگی کو صفر کردیا ہے۔