سندھ حکومت کا لیاقت آباد میں امجد صابری کے نام کی نسبت سے میوزک اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان
بلاول بھٹو زرداری کی امجد صابری کے گھر آمد ، اہل خانہ سے تعزیت کی میں یہاں تعزیت کے لیے آیا ہوں ، کوئی سیاسی بات نہیں کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری
سمیرا فقیرحسین منگل 28 جون 2016 14:13
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جون 2016ء) : سندھ حکومت نے کراچی کے علاقہ لیاقت آباد میں معروف قوال امجد صابری کے نام کی نسبت سے میوزک اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کر دیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری معروف قوال امجد صابری کے گھر آئے ۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے امجد صابری کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ بلاول بھٹو نے امجد صابری کی شہادت ہر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے ۔ بلاول بھٹو زرداری کی صابری ہاﺅس آمد پر لیاقت آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ امجد صابری کا قتل افسوسناک ہے۔(جاری ہے)
میڈیا کے سوالات پر انہوں نے کہا کہ میں امجد صابری کے گھر تعزیت کرنے آیا ہوں ، میں ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں اور ان کا دکھ سمجھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں یہاں کوئی سیاسی بات نہیں کروں گا۔ جو واقعات ہوئے ان پر سندھ حکومت جواب دے گی۔ امجد صابری کے قتل اور اویس شاہ کے اغوا کے ہائی پروفائل واقعات سے متعلق سوال پر انہوں نے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کو تھپکی دیتے ہوئے کہا کہ جواب دو سندھ گورنمنٹ جواب دو۔ جس کے بعد سہیل انور سیال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امجد صابری قتل کیس اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا کیس سے متعلق ہر پہلو پر تحقیقات جاری ہیں۔ سہیل انور کا کہنا تھا کہ دونوں کیسز میں کچھ بھی کہنا ابھی قبل از وقت ہو گا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ امجد صابری کے قتل کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی اپنا کام کر رہی ہے۔ امید ہے کہ امجد صابری کے قاتل جلد ہی سلاخوں کے پیچھے موجود ہوں گے ۔ قتل کی تحقیقا ت میں پیش رفت سے متعلق سوال کے جواب میں سہیل انور نے کہا کہ تحقیقات سے متعلق کچھ بھی بتایا نہیں جا سکتا، تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق بات کرنے پر قاتل اور ان کے سہولت کار الرٹ ہو سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.