بلاول بھٹو زرداری امجد صابری کے گھرآمد اہل خانہ سے اظہارتعزیت
میاں محمد ندیم منگل 28 جون 2016 14:21
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری معروف قوال امجد صابری کے گھر پہنچے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال بھی ان کے ہمراہ تھے۔بعدازاں صحافیوںسے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ تعزیت کرنے آئے ہیں کسی سیاسی سوال کا جواب نہیں دیں گے۔
ایک اور سوال پر انہوں نے جواب کے لئے سہیل انور سیال کو آگے کردیا اور کہا کہ جواب دو سندھ گورنمنٹ جواب دو۔بلاول بھٹو زرداری کی لیاقت آباد آمد کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور امجد صابری کے گھر میں میڈیا سمیت کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔(جاری ہے)
ان کی آمد سے قبل پورے محلے کی غیر معمولی صفائی ستھرائی بھی کئی گئی تھی۔
اہل محلہ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل علاقے میں کبھی صفائی کے ایسے انتظامات نہیں دیکھے گئے۔بلاول کی سیکورٹی کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور سراغ رساں کتے کی مدد بھی لی گئی۔ بلاول بھٹو کے پہنچنے کے ساتھ ہی علاقے میں جامر لگا دئیے گئے۔ بلاول بھٹو نے شہید امجد صابری کے بیٹے کو گلے لگایا اور اپنے ساتھ بٹھایا۔ جب صحافیوں نے سوال کیا کہ امجد صابری کے قتل اور اویس شاہ کے اغوا پر کیا اقدامات کیے گئے تو جواب دینے کے بجائے سوال کا رخ وزیر داخلہ کی جانب کر دیا اور کہا جواب دو سندھ حکومت جواب دو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.