جب فٹ ہوں تو کچھ بھی کرسکتے ہیں ٗ ویرات کوہلی

2012 کے آئی پی ایل تک میں اپنی فٹنس پر کوئی توجہ نہیں دیتا تھا ٗ انٹرویو

بدھ 29 جون 2016 21:59

جب فٹ ہوں تو کچھ بھی کرسکتے ہیں ٗ ویرات کوہلی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ 2012 کے انڈین پریمئرلیگ (آئی پی ایل) تک میں اپنے فٹنس پر کوئی توجہ نہیں دیتا تھا تاہم جتنا فٹ میں آج ہوں پہلے کبھی نہیں تھا ۔ایک انٹرویومیں ویرات کوہلی نے کہاکہ 2012 کے آئی پی ایل تک میں اپنی فٹنس پر کوئی توجہ نہیں دیتا تھا۔ٹی ٹوئنٹی کی درجہ بندی میں سرفہرست اور ون ڈے کی عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر موجود کوہلی نے کہا کہ مجھے فٹنس، صبح سے رات تک کھانے ٗکیسے کام کرنا ہے اور کس قدر ٹریننگ کرنی ہے اس حوالے سے تفصیلات کبھی نہیں ملیں۔

انہوں نے کہاکہ آئی پی ایل کے بعد فٹنس کی خاطر اپنے جسم پر توجہ دی اور میں نے لائف اسٹائل کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے آپ کو دوسرے مرحلے میں پہنچانے کے لیے اپنے جسم کے نئے پہلو کو دکھانا چاہتا تھا کیونکہ عام بننا نہیں چاہتا تھا، میں دنیا میں بہترین بننا چاہتا تھا اسی لیے یہ چیز میں نے ہمیشہ اپنے ذہن میں رکھی تاہم جسمانی اہلیت نہیں تھی۔

(جاری ہے)

کوہلی کے مطابق فٹنس کی وجہ سے اعتماد کے ساتھ ساتھ ان کی فیلڈنگ بھی بہتر ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ جب آپ فٹ ہوتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں کیونکہ میں کبھی بھی تیز فیلڈر نہیں تھا اور ہر پوزیشن پر فیلڈنگ کرنا نہیں چاہتا تھا تاہم بہتر فٹ ہونے کے بعد آہستہ آہستہ میں نے ان تمام شبہات پر قابو پالیا اور اب میرے لیے دوسری فطرت بن چکی ہے۔اپنی فٹنس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ میں جتنا فٹ آج ہوں پہلے کبھی نہیں تھا ٗ یہ میرے لیے خوش آئند ہے اور یہاں تک کہ میں عام دنوں میں بھی اپنے کھانے کا خیال رکھتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :