عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 5 جولائی کو طلب

بدھ 29 جون 2016 23:02

اسلام آباد ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء) عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 5 جولائی بروز منگل کو لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ضلعی اور زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے متعلقہ مقامات پر ہونگے۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عیدالفطر کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :