بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، میر اسرار زہری

پٹ فیڈر کینال سے کوئٹہ میں پانی کی فراہمی کیلئے پانی فراہم کرنا کرپشن کیلئے ایک نیا راستہ فراہم کر دیا گیا، بلوچستان کے وسائل لوٹنے کے ڈرامے چلتے رہیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 29 جون 2016 23:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جون ۔2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے سربراہ و سینیٹر میر اسرار زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے پٹ فیڈر کینال سے کوئٹہ میں پانی کی فراہمی کیلئے پانی فراہم کرنا کرپشن کیلئے ایک نیا راستہ فراہم کر دیا گیا اور بلوچستان کے وسائل لوٹنے کے ڈرامے چلتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہر سال ترقی کیلئے اربوں روپے مختص کئے جاتے ہیں لیکن افسوس کے کہ وہ عوام پر خرچ کرنے کے بجائے کرپشن کی نظر ہوجاتے ہیں حالیہ دنوں جس طرح کرپشن کے واقعات منظر عام پر آئے ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی بلوچستان میں گزشتہ 65 سالوں سے ترقی کے نام پر جو ڈرامے رچائے جارہے ہیں ان سے سب آگاہ ہیں کوئٹہ شہر کیلئے پٹ فیڈر کینال سے پانی کی فراہمی کیلئے فنڈز مختص کرنا کرپشن کی راہ ہموار کرنا ہے اگر 4 سو یا 5 سو کلومیٹر کے فاصلے سے پانی فراہم کیا جارہا ہے تو کوئٹہ شہر کے قریب علاقوں میں ڈیم بنا کر کوئٹہ میں پانی کی قلت کو ختم کیا جاسکتا ہے مگر افسوس کہ یہ نام نہاد لوگ حکومت میں بیٹھ کر عوام کی خدمت کرنے کے بجائے لوٹ مار کرنے میں مصروف ہیں سابقہ حکومت پر تنقید کرنے والوں کو خود عوام کو پسماندہ میں ڈبو دیا آئے روز بدامنی کے واقعات رونما ہورہے ہیں اور ان کا کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے ۔