صدراور وزیراعظم کے بعد چیئرمین سینیٹ بھی ملک سے باہر چلے گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 30 جون 2016 12:29

صدراور وزیراعظم کے بعد چیئرمین سینیٹ بھی ملک سے باہر چلے گئے

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جون۔2016ء) صدراور وزیراعظم کے بعد چیئرمین سینیٹ بھی ملک سے باہر چلے گئے۔ رضا ربانی عمرے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق قائم مقام صدر بن گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کوئی ریاستی اوراہم حکومتی شخصیت اب ملک میں موجود نہیں۔وزیراعظم نواز شریف علاج کے بعد لندن میں مقیم ہیں جبکہ صدر ممنون حسن عمرہ کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی بھی عمرہ کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بطورقائم مقام صدرصرف معمول کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :