عید پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،ڈیرہ مراد جمالی میں بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد

سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 15کلو گرام دھماکہ خیز مواد،12راکٹ لانچرز،بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی ہیں۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 30 جون 2016 16:05

عید پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،ڈیرہ مراد جمالی میں بھاری مقدار ..

ڈیرہ مراد جمالی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2016ء) :سکیورٹی فورسز نے عید پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ڈیرہ مراد جمالی سے سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات ملنے پر گورشانی میں سرچ آپریشن کیا۔ جس کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 15کلو گرام دھماکہ خیز مواد،12راکٹ لانچرز،بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :