جمعتہ الوداع اور طاق راتوں میں غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات اٹھائے جائیں،آئی جی سندھ

جمعرات 30 جون 2016 23:13

کراچی ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون ۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایات دی ہیں کہ جمعة الوداع اور طاق راتوں میں سیکورٹی اقدامات غیر معمولی بنائے جائیں۔ ترجمان سندھ پولیس کے اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایات دیں کہ رمضان المبارک کے جمعتہ الوداع کے موقع پر مرکزی مساجد، امام بارگاہوں و دیگر کھلے مقامات پر رینج، زونز، ڈسٹرکٹس کی سطح پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ آخری عشرے کی بقیہ طاق راتوں کے دوران مساجد، امام بارگاہوں میں عبادت گذاروں، اعتکاف کرنے والے اور دیگر شہریوں کے تحفظ کے لئے تھانہ جات مسلسل گشت، اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ اور نگرانی جیسے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کنٹی جینسی پلان کے تحت تمام علاقوں میں ریکی، نگرانی، ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن اور شیئرنگ جیسے اقدامات مزید ٹھوس اور مربوط بنائے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کا بروقت انسداد یقینی بنایا جا سکے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام پولیس وائرلیس کنٹرول رومز پر متعلقہ سپروائزری افسران نماز جمعہ کے آغاز تا اختتام اور امن وامان کے حالات کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ انٹریز لازمی طور پر نوٹ کرانے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے دیگر ضروری اقدامات پر اپنی سپرویژن میں عمل درآمد کو بھی یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :