بلوچستان کے مشیر خزانہ میر خالد لانگو سمیت دو ملزمان کے ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 جولائی 2016 15:17

بلوچستان کے مشیر خزانہ میر خالد لانگو سمیت دو ملزمان کے ریمانڈ میں ..

کوئٹہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کے سابق مشیر برائے خزانہ میر خالد لانگو سمیت دو ملزمان کے خلاف درج بدعنوانی کے مقدمے میں ان کے ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔خالد لانگو دوسری مرتبہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے-یہ مقدمہ موجودہ حکومت کے دور میں محکمہ بلدیات کے فنڈز میں بڑے پیمانے پر خورد برد کرنے کے حوالے سے قائم کیا گیا ہے۔

نیب نے خالد لانگو کو اس مقدمے میں 25 مئی کو گرفتار کیا تھا۔گذشتہ ریمانڈ کے خاتمے پر نیب حکام خالد لانگو کو بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت لائے۔نیب حکام نے احتساب عدالت میں یہ موقف اختیار کیا کہ میر خالد لانگو کے مزید اکاو¿نٹس کے بارے میں پتہ چلا ہے اس لیے وہ نیب کو مزید تحقیقات کے لیے مطلوب ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے خالد لانگو کے ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست کی۔

خالد لانگو کے وکیل نے ان کے ریمانڈ میں توسیع کی مخالفت کی تاہم احتساب عدالت کے جج مجید ناصر نے نیب کی درخواست پر ان کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔نیب کی جانب سے اس مقدمے میں گرفتار ایک اور اہم ملزم سید سلیم شاہ کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔نیب کی درخواست پر عدالت نے سلیم شاہ کے ریمانڈ میں بھی 14 یوم کی توسیع کی۔اس مقدمے میں مجموعی طور پر اب تک سات ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جن میں میر خالد لانگو اور سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی بھی شامل ہیں۔نیب نے اس مقدمے کے حوا لے سے اب تک سا بق سیکر یٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر اور ایک بیکری سے 65 کروڑ 75 لا کھ روپے برآمد کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :