اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دو جولائی کو بینکس کھلے رکھنے کی ہدایات جاری کر دیں

Malik Usman ملک عثمان جمعہ 1 جولائی 2016 15:39

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی- 2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دو جولائی کو بینکس کھلے رکھنے کی ہدایات جاری کر دیں۔عوامی سہولت کے پیش نظر بروز ہفتہ تمام بینک برانچز کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی آمد پر بینک زرائع کے مطابق ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عوامی سہولت کے پیش نذر تمام برانچز کھلے رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں جس کی روشنی میں دو جولائی 2016 بروز ہفتہ کو ضلع ہنگو میں بھی تمام بینکوں میں معمول کے مطابق بینک امور جاری رہیں گے۔