بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ کے سفارتی علاقے میں فائرنگ اور دھماکے، 2 افراد جاں بحق، متعدد یرغمال بنا لیے گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 جولائی 2016 22:32

بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ کے سفارتی علاقے میں فائرنگ اور دھماکے، ..

ڈھاکہ (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2016ء) بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ کے سفارتی علاقے میں فائرنگ اور دھماکے کے باعث 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ کے سفارتی علاقے میں حملہ ہوا ہے۔ حملہ علاقے میں واقع ایک ریسٹورنٹ پر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کی جانب سے ہوٹل پر فائرنگ کی گئی ہے جبکہ دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی ہے۔ حملے کے نیتجے میں 2 غیر ملکی سیاحوں کے جاں بحق جبکہ متعدد کو یرغمال بنا لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ حملے میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا گیا ہے۔ حملہ آوروں کی تعداد 5 بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :