وفاقی حکومت نے پٹرولیم قیمتیں برقراررکھنے کے ایک دن بعدہی سیلزٹیکس کی مدمیں قیمتوں میں اضافہ کردیا

پٹرول1.56،ہائی سپیڈڈیزل1.83،ہائی اوکٹین1.23روپے اورلائٹ ڈیزل مزید30پیسے مہنگاہوگیا

جمعہ 1 جولائی 2016 23:10

وفاقی حکومت نے پٹرولیم قیمتیں برقراررکھنے کے ایک دن بعدہی سیلزٹیکس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جولائی ۔2016ء)وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کے ایک دن بعدہی سیلزٹیکس کی مدمیں قیمتوں میں اضافہ کردیا،پٹرول1.56،ہائی سپیڈڈیزل1.83،ہائی اوکٹین1.23روپے اورلائٹ ڈیزل مزید30پیسے مہنگاہوگیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزوزیرخزانہ اسحاق ڈارنے جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کااعلان کیااورجمعہ کے روزپٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس عائدکردیاگیا،ہائی سپیڈڈیزل پرسیلزٹیکس1.83روپے پٹرول پر1.56روپے ہائی اوکٹین پر1.23روپے اورلائٹ ڈیزل پر30پیسے ٹیکس لگایاگیاجس کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے