پنجاب حکومت کا اورنج ٹرین کو ڈیوٹی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ

پنجاب میٹروبس اتھارٹی نے 2 ارب آٹھ کروڑ کا ڈیوٹی ٹیکس ادا کرنے کے بعد ایف بی آر سے رجوع کرلیا

جمعہ 1 جولائی 2016 23:17

پنجاب حکومت کا اورنج ٹرین کو ڈیوٹی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) پنجاب حکومت کا اورنج ٹرین کو ڈیوٹی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ‘پنجاب میٹروبس اتھارٹی نے 2 ارب آٹھ کروڑ کا ڈیوٹی ٹیکس ادا کرنے کے بعد ایف بی آر سے رجوع کرلیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق پنجاب میٹروبس اتھارٹی اب تک اورنج ٹرین منصوبے پر ڈیوٹی ٹیکس اور سول ورکس کی مد میں دو ارب آٹھ کروڑ روپے سے زائد ادا کرچکی ہے۔

منصوبے کے پی سی ون میں ٹیکس کی رقم کا ذکر نہیں کیا گیا جس کے باعث منصوبے پر مزید ٹیکس ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکس کی ادائیگی کے لیے اورنج ٹرین منصوبے پر چینی ایگزم بینک سے موصول ہونے والے قرضے سے رقم کی ادائیگی کرنا بھی مشکل ہے’صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے میٹرو بس اتھارٹی سے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے ایف بی آر سے رجوع کریں جس پر ایم ڈی پی ایم اے نے کہا کہ ان کے مذاکرات جاری ہیں اور جلد کوئی تلاش کیا جائے گاذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کے لیے ضروری سامان بیرون ملک سے کراچی بندرگاہ پر پہنچے گا، جس پر ایف بی آر ڈیوٹی ٹیکس لگائے گا، اس ٹیکس سے بچنے کے لیے اورنج ٹرین منصوبے کو ڈیوٹی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :