افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے جامع لائحہ عمل پر اتفاق ضروری ہے ، افغان مہاجرین کی جلد وطن واپسی پاکستان کی سیکیورٹی کے لئے اہم ہے، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن سے ملاقات میں گفتگو

افغان مہاجرین کی جلد اور مکمل واپسی کیلئے پاکستان افغانستان تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، اولسن

ہفتہ 2 جولائی 2016 20:49

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لئے جامع لائحہ عمل پر اتفاق ضروری ہے ، افغان مہاجرین کی جلد وطن واپسی پاکستان کی سیکیورٹی کے لئے اہم ہے ۔ وہ ہفتہ کو پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔

ملاقات میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی ، پاک افغان سرحد پر نقل و حرکت سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

رچرڈ اولسن نے اقتصادی کامیابیوں اور زرمبادلہ کے ذخائر میں تاریخی اضافے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی محنت سے معاشی میدان میں کامیابیاں ملی ۔ رچرڈ اولسن نے کہا کہ افغان مہاجرین کی میزبانی میں پاکستان کے کردار کو دنیا تسلیم کرتی ہے ۔ افغان مہاجرین کی جلد اور مکمل واپسی کے لئے پاکستان افغانستان تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لئے جامع لائحہ عمل پر اتفاق ضروری ہے ، افغان مہاجرین کی جلد وطن واپسی پاکستان کی سیکیورٹی کے لئے اہم ہے