نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 3 جولائی 2016 11:00

نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔3 جولائی۔2016ء) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ،لیاری کے علاقے میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 2 ٹارگٹ کلر گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہوگئے۔نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے 3 سٹریٹ کرمنل گرفتار کرلئے،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان ابراہیم،سلیم،وسیم کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔

(جاری ہے)

ادھرلیاری کے علاقے میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 2 ٹارگٹ کلر گرفتار جبکہ ساتھی افرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری وچھانی محلے میں سرچ آپریشن کرکے گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے 2 اہم ٹارگٹ کلر گرفتار امان بلوچ اور گوگا پنجابی شامل کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ملزمان چاکیواڑہ تھانے کے انٹیلی جنس افسر پرویز کے قتل میں ملوث ہیں ملزمان کے ساتھی شاہو ریحان پٹھان، یوسف پٹھان اور اسماعیل پینترا فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :