پشاور پولیس کاسرچ آپریشن اشتہاری مجرم سمیت 115 کو گرفتار‘بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 3 جولائی 2016 11:00

پشاور پولیس کاسرچ آپریشن اشتہاری مجرم سمیت 115 کو گرفتار‘بھاری مقدار ..

پشاور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔3 جولائی۔2016ء) پشاور پولیس نے حیات آباد میں سرچ آپریشن کے دوران اشتہاری مجرم سمیت 115 کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن پشاور کے علاقے حیات آباد میں رات گئے کی گیا ہے جس میں ایک اشتہاری مجرم سمیت 115 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے،گرفتار افراد میں غیر قانونی طور پر مقیم 14 افغان باشندے شامل ہیں۔

33 افراد کو کرایہ داری کے کوائف جمع نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے جب کہ 52 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار کئے گئے افراد میں سے 16 کلو گرام منشیات بھی برآمد کی گئی ہے، جب کہ 4 شارٹ مشین گن، 1 پستول، دو سو زیادہ کارتوس قبضے میں لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :