Live Updates

نوازشریف کرپشن کے بادشاہ ہیں ‘ کرپٹ لوگ کرپشن کا خاتمہ نہیں کر سکتے ، آزاد کشمیر انتخابات میں کرپٹ لوگوں کا خاتمہ کرینگے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 3 جولائی 2016 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جولائی۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کرپشن کے بادشاہ ہیں ، کرپٹ لوگ کرپشن کا خاتمہ نہیں کر سکتے ، آزاد کشمیر کے انتخابات میں کرپٹ لوگوں کا خاتمہ کریں گے ۔ وہ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ کشمیر کا الیکشن پاکستان کے لئے بہت اہم ہے ، (ن) لیگ کشمیریوں کو حقوق نہیں دلوا سکی۔

نوازشریف کو کشمیر کے حقوق سے زیادہ کاروبار عزیز ہے ۔ پی ٹی آئی ہر فورم پر کشمیریوں کے حقوق کی آواز بلند کرے گی ۔ کشمیر کا پیسہ کشمیریوں پر خرچ ہو گا کسی کی جیب میں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کرپشن کے بادشاہ ہیں ، کرپٹ لوگ کرپشن کا خاتمہ نہیں کر سکتے ، آزاد کشمیر کے انتخابات میں کرپٹ لوگوں کا خاتمہ کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات