(ن) لیگ کو پانامہ لیکس پر ”مٹی “نہیں ڈالنے دیں گے ‘ نوازشر یف جب بھی آئیں گے انکو پانامہ لیکس کا حساب دینا ہی پڑ یگا ‘سڑکوں پر آنے کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی متحد ہیں ‘ اپوزیشن جماعتوں کو تقسیم کر نے کی حکومتی کوشش ناکام ہو چکی ہیں تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں

پاکستان تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی کی بات چیت

اتوار 3 جولائی 2016 22:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جولائی۔2016ء) پاکستان تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو پانامہ لیکس پر ”مٹی “نہیں ڈالنے دیں گے ‘نوازشر یف جب بھی پاکستان آئیں گے انکو پانامہ لیکس کا حساب دینا ہی پڑ یگا ‘سڑکوں پر آنے کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی متحد ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو تقسیم کر نے کی حکومتی کوشش ناکام ہو چکی ہیں تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا مشن صرف اور صرف نوازشر یف اور انکے خاندان کو احتساب کو بچانا ہے مگر انکا یہ منصوبہ کسی صورت کا میاب نہیں ہوگا بلکہ قوم ان سے کر پشن کا تمام مکمل حساب لیں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قر یشی نے کہا کہ (ن) لیگ کی پانامہ لیکس پر مٹی ڈالنے نہیں دیں گے بلکہ عید کے بعد حکمرانوں کے خلاف میدان میں نکلیں گے اور اپوزیشن کی تمام جماعتیں کر پشن متحدہو ں گی اور وزیر اعظم نوازشر یف جب بھی واپس آئیں گے انکو حساب دینا پڑیگا ۔