وفاقی حکومت نے الیکٹرانک میڈیا کی محصولات پرکمی کی پیمرا کی سفارشات منظور کر لیں

حکومت نے پیمراسفارشات پر فنانس ایکٹ 2016 میں الیکٹرانک میڈیا کو محصولات کی مد میں ریلیف کی منظوری دیدی

پیر 4 جولائی 2016 01:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جولائی۔2016ء) کیبل ٹی وی ملک کی معاشی اور اقتصادی ترقی میں گزشتہ دو دہائیوں سے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ملک کے طول و عرض میں تعلیم، تفریح اور معلومات کے صحتمندانہ فروغ میں کیبل ٹی وی کا کردار نا قابلِ فراموش ہے۔ کیبل ٹی وی کی ڈ یجٹلائز یشن کے سلسے میں کیبل آپریٹرزکی نمائندہ تنظیم کے عہدیداران سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل اور ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کی تکمیل اور اس میں حائل دشواریوں کے پیشِ نظر پیمرا نے وفاقی حکومت اورفیڈرل بورڈ آف ریونیوسے ڈیجیٹلائزیشن آلات کی درآمدات پر عائد ٹیکسوں پر کمی اور الیکٹرانک میڈیا سے متعلقہ دیگر محصولات میں کمی کی درخواست کی تھی تا کہ کیبل آپریٹرز کی مالی مشکلات میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکے اور جدیدٹیکنالوجی ک درآمد کو یقینی اور سہل بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے ان سفارشات کو مدِنظر رکھتے ہوئے فنانس ایکٹ 2016 کے تحت الیکٹرانک میڈیا کو محصولات کی مد میں درج ذیل ریلیف کی منظوری دی ہے۔جن میں سیٹ ٹاپ باکسز، ٹی وی براڈکاسٹ ٹرانسمیٹرز، ریسیپشن آپریٹس یعنی آئی پی ٹی وی کے لیے سیٹ ٹاپ باکس،ڈیجیٹل کیبل نیٹ ورکس، ڈی ٹی ایچ اور دیگر سیٹ ٹاپ باکسز پر عائد کسٹم ڈیوٹی کو پیمرا کی اجازت سے مشروط کرتے ہوئے 11فیصد کر دیا گیاہے۔

ان اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کو بھی ختم کر دیا گیا ہے اور یہ رعایت 30جون 2017ءء تک کے لیے دی گئی ہے۔ فنانس ایکٹ 2013کے تحت کیبل ٹی وی پر لگائے جانے والے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں درج ذیل کمی کی گئی ہے۔ Rکیٹیگری کے لیے، تجدید کے وقت ایڈوانس ٹیکس 30ہزار سے کم کر کے 12ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ B-1 کیٹیگری کے لیے، تجدید کے وقت ایڈوانس ٹیکس 50ہزار سے کم کر کے 35ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

B-2 کیٹیگری کے لیے، تجدید کے وقت ایڈوانس ٹیکس 60ہزار سے کم کر کے 45ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔مزید براں، فنانس ایکٹ 2013کے سیکشن 236Eکے تحت لینڈنگ رائٹس چینلز پردکھائے جانے والے غیر ملکی ڈرامہ سیریل کو اردو یا کسی بھی علاقائی زبان میں ڈب کر کے نشر کرنے پر ایڈوانس ٹیکس کی مد میں لگائے جانے والے ایک لاکھ روپے کو ختم /ہذف کر دیا گیاہے اور ٹی وی چینلز پرپہلے سے عائد شدہ 20 فیصد ایدوانس ٹیکس کے علاوہ ، پیمرا ،انگلش زبان کے علاوہ کسی بھی دوسری زبان کے غیر ملکی ڈرامہ کو نشر کرنے والے ٹی وی چینلز سے تجدیدی فیس یاپرمیشن فیس ، جیسا بھی معاملہ ہو، کا 50فیصد وصول کرے گا۔

متعلقہ عنوان :