پاک ،انگلینڈ مقابلوں کوسپر سیریز کا درجہ حاصل ہوگا ،پوائنٹس سسٹم پر فاتح کو25 ہزار پاوٴنڈ انعام ملے گا
پیر 4 جولائی 2016 13:20
لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جولائی ۔2016ء) انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان مقابلوں کوسپر سیریز کا درجہ حاصل ہوگا اور پوائنٹس سسٹم کی بنیاد پر مجموعی فاتح کو25 ہزار پاوٴنڈ کا خصوصی انعام ملے گا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر سری لنکا اور پاکستان کے ساتھ ہوم مقابلوں کو سپرسیریز کا درجہ دیدیا جس کے تحت تمام فارمیٹس کے مقابلوں میں فتح پر پوائنٹس ملیں گے ‘ٹور کے آخر پر جوٹیم زیادہ پوائنٹس حاصل کریگی ‘وہ مجموعی فاتح قرار پائے گی۔
سپرسیریز میں زیادہ جان پیدا کرنے کیلئے مشترکہ فاتح کیلئے 25 ہزار پاوٴنڈ کے خصوصی انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔پوائنٹس سسٹم کی تفصیلات پہلے ہی سامنے آچکیں، جس میں ٹیسٹ فتح پر 4 پوائنٹس اور ڈرا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو دودو پوائنٹس ملنے ہیں ‘اس طرح سفید گیند کے ساتھ کھیلے گئے میچز میں کامیابی پر 2 جبکہ مقابلہ ٹائی ہونے یا نہ ہوپانے پر دونوں سائیڈز کے حصے میں ایک ایک پوائنٹ آئے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.