نوازشریف ‘آصف زرداری سمیت کئی رہنما عید ملک سے باہر منائینگے
عمران خان پاکستان میں عید منانے کے بعد تیسرے دن لندن روانہ ہوں گے
پیر 4 جولائی 2016 15:00
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جولائی ۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف ، سابق صدرآصف علی زرداری ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر اعلیٰ سیاسی قیادت اس بار عید لندن میں منائے گی ۔تقریباً ایک ماہ قبل اوپن ہارٹ سرجری کے لیے لندن جانے والے وزیراعظم نوازشریف عید بھی لندن میں ہی منائیں گے ۔
(جاری ہے)
پیپلزپارٹی لندن کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ، بختاور اور آصفہ عید منانے لندن پہنچیں گے ، بچوں کے ساتھ عید منانے سابق صدر آصف علی زرداری بھی دبئی سے لندن پہنچ جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاکستان میں عید منانے کے بعد تیسرے دن لندن روانہ ہوں گے ۔پاکستان تحریک انصاف کیرہنما نعیم الحق بھی 6 جولائی کو لندن پہنچیں گے ۔ جہاں وہ عید منانے کے ساتھ ساتھ پارٹی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔عید کے موقع پر متحدہ کے رہنما فاروق ستار اور وسیم اختر بھی لندن میں ہی ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.