طلال چوہدری کے پارلیمنٹ لاجز والے فلیٹ میں چوری کی واردات

چوروں نے فلیٹ کا صفایا کردیا، کیش،جیولری اورقیمتی گھڑیاں چرا کر لے گئے،فیصل آبادآیا تو فلیٹ میں چوری ہوگئی۔مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 4 جولائی 2016 15:00

طلال چوہدری کے پارلیمنٹ لاجز والے فلیٹ میں چوری کی واردات

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 جولائی 2016ء) :مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کے پارلیمنٹ لاجز والے فلیٹ میں چوری ہوگئی،پارلیمنٹ میں طلال چوہدری کے فلیٹ کا نمبر جے 302ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جب میں فیصل آبادآیا توپارلیمنٹ لاجز میں میرے فلیٹ میں چوری ہوگئی۔چوروں نے فلیٹ کا صفایا کردیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں میرے فلیٹ میں کیش،جیولری اورقیمتی گھڑیاں پڑی ہوئی تھیں،چور سب کچھ چرا کر لے گئے۔