مسجد نبوی کے باہر خودکش حملے میں 4سیکورٹی اہلکار شہید ،5زخمی ہوئے، سعودی وزارت داخلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 5 جولائی 2016 03:02

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4جولائی۔2016ء) مسجد نبوی کے باہر خودکش حملے بارے سعودی وزارت داخلہ کا باضابطہ بیان جاری ہو گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی کے باہر افطار کے وقت ایک گاڑی میں سوار شہری نے مسجد میں داخلے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر اُس نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔ جس میں 4سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 5زخمی ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :