آئس لینڈ فٹبال ٹیم کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال

منگل 5 جولائی 2016 16:17

آئس لینڈ فٹبال ٹیم کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال

ریکجاوک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5جولائی ۔2016ء ) یورو کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی آئس لینڈ کی ٹیم کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال، ہزاروں فینز سڑکوں پر امڈ آئے ۔تفصیلات کے مطابق یورو کپ 2016ء میں شاندار پرفارمنس دینے والی آئس لینڈ کی ٹیم کی وطن واپسی پر ان کے استقبال کیلئے ہزاروں مداحوں سڑکوں پر امڈ آئے ۔

(جاری ہے)

آئس لینڈ کی ٹیم نے ایونٹ میں غیر متوقع طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناک آوٹ مرحلے میں انگلینڈ کو چاروں شانے چت کرکے پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جہاں اسے تجربہ کار فرانس کے ہاتھوں2کے مقابلے 5گولز سے شکست ہوگئی۔

آئس لینڈ فٹبال ٹیم کے مداحوں کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی ٹیم کی پرفارمنس پر فخر ہے، اس نے اس بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے اور اگلی بار سیمی فائنل بھی کھیلے گی ۔

متعلقہ عنوان :