عیدالفطر کی خوشیوں میں بد امنی کے شکار، عوام، امن و امان کیلئے برسر پیکار قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ارکان اور بے گھر افراد کوبھی شریک کیا جائے۔صدرممنون حسین

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 6 جولائی 2016 15:37

عیدالفطر کی خوشیوں میں بد امنی کے شکار، عوام، امن و امان کیلئے برسر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔6 جولائی۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہو ئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالفطر کی خوشیوں میں بد امنی کے شکار، عوام، امن و امان کیلئے برسر پیکار قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ارکان اور بے گھر افراد کوبھی شریک کیا جائے۔

اس موقع پر عہد کرنا چاہئے ہم کسی قسم کی منفی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گےاور ملک و قوم کی ترقی ، خوشحالی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ صدر ممنون حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس عظیم تہوار کے موقع پر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں وطنِ عزیز ، اہلِ وطن اور عالم اسلام کی خیروبرکت کیلئے دعا گو ہوں۔عید کادن فقط ایک تہوار ہی نہیں بلکہ اس دن کی حیثیت ایک علامت کی سی ہے جس کا تعلق رواداری ، برداشت ،امن و آشتی، ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی سے ہے۔

(جاری ہے)

صدر نے کہا کہ موجودہ حالات میں رمضان المبارک کی تربیت اور عیدکے مبارک تہوار کا پیغام پہلے سے بھی زیادہ اہم ہو گیا ہے تاکہ دہشتگرد ی اور ناانصافی کے سبب پیچیدہ مسائل سے دوچار دنیا کو خوشیاں لوٹائی جاسکیں، یہی ہمارے دین کی تعلیمات ہیں۔وزیراعظم نواز شریف جو لندن میں مقیم ہیں، انھوں نے عید الفطر کے موقع ایک پیغام میں کہا کہ عید الفطر مسلمانوں کے لیے خوشی اور تشکر کا دن ہے۔

انھوں نے کہا کہ عید کے دن ہم ان لوگوں کو نہیں بھلا سکتے جو اپنے پیاروں سے دور وطن کی خاطر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ پاک فوج، پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان شب و روز دفاع وطن میں مصروف ہیں، ان کے تہوار ہماری خوشیوں کو محفوظ بنانے، امن و امان کو یقینی بنانے اورشرپسندی کا خاتمہ کرنے میں گزرتے ہیں۔عید کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعے کو رونما ہونے سے روکنے کے لیے عید گاہوں، مساجد اور دیگر عوامی مقامات کی سکیورٹی انتہائی سخت رہی اور اس موقع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہزاروں اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔

متعلقہ عنوان :