Live Updates

عمران خان نے عید کی نمازمیاں میر مسجد میں اداکی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 6 جولائی 2016 15:48

عمران خان نے عید کی نمازمیاں میر مسجد میں اداکی

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔6 جولائی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عید کی نمازمیاں میر مسجد میں اداکی-انہوں نے کہا کہ اللہ کے حضور دعا مانگی ہے کہ ظلم کا نظام ختم ہو اور مجھے یقین ہے کہ آئندہ عید تک یہ دعا قبول ہو چکی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرادل کہتا ہے کہ میری یہ دعا آئندہ تک عید تک پوری ہوجائے اور ظلم کا نظام ختم ہو گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ملک سے باہر سرمایہ کاری کا سوچ بھی نہیں سکتے اور وہ لیڈر جو ملک سے باہر سرمایہ کاری کرتے ہیں اور عیدیں باہر گزارتے ہیں وہ عوام کی حالت نہیں بدل سکتے۔ عمران خان نے عید کے موقعہ پر ملت اسلامیہ اور پاکستانیوں کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :