عمران خان ملک میں افراتفری پھیلانے میں مصروف ہے ‘کے پی کے کے ہیلی کاپٹر کو رکشے کی طرح استعمال کرنے والا بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے ‘خیبر پختونخواکا ہیلی کاپٹر، شہنشاہ معظم عمران خان کی خدمت پر مامور ہے ‘ صوبے میں عوام ادویات کوترس رہے ہیں اور عمران خان کوبنی گالہ میں عیاشیوں سے فرصت نہیں‘ خان صاحب عوام نے آپ کو ووٹ خدمت کرنے کیلئے دئیے کروانے کیلئے نہیں‘خیبر پختونخوا کے نئے پاکستان میں ہر محکمہ آثار قدیمہ کی یادیں تازہ کر رہاہے‘ خیبر پختونخواہ کے عوام دہائیاں دے رہے ہیں کہ انہیں سیلاب سے بچایا جائے
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کاعمران خان کے سیالکوٹ جلسہ سے خطاب پر ردعمل کا اظہار ،چیئرمین پی ٹی آئی کو ”شہنشاہ معظم“ کا خطاب دیدیا
جمعہ 8 جولائی 2016 21:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں افراتفری پھیلانے میں مصروف ہے ‘کے پی کے کے ہیلی کاپٹر کو رکشے کی طرح استعمال کرنے والا بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے ‘خیبر پختونخواہ کا ہیلی کاپٹر شہنشاہ معظم عمران خان کی خدمت پر مامور ہے ‘ لوگوں کو ادویات میسر نہیں اور عمران خان کو بنی گالہ میں عیاشیوں سے فرصت نہیں‘ خان صاحب عوام نے آپ کو ووٹ خدمت کرنے کیلئے دئیے ہیں کروانے کیلئے نہیں‘خیبر پختونخوا کے نئے پاکستان میں ہر محکمہ آثار قدیمہ کی یادیں تازہ کر رہاہے‘ خیبر پختونخواہ کے عوام دہائیاں دے رہے ہیں کہ انہیں سیلاب سے بچایا جائے۔
جمعہ کو عمران خان کے جلسہ عام سے خطاب پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے عمران خان کو ”شہنشاہ معظم“ کا خطاب دیدیا۔(جاری ہے)
پرویز رشید نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر شہنشاہ معظم عمران خان کی خدمت پر مامور ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے ہیلی کاپٹر کو رکشے کی طرح استعمال کرنے والا بے بنیاد الزام لگا رہا ہے۔
خیبر پختونخوا کے عوام دہائیاں دے رہے ہیں کہ انہیں سیلاب سے بچایا جائے‘ کے پی کے کے ہسپتالوں میں طبی آلات پورے نہیں ‘ لوگوں کو ادویاب میسر نہیں جبکہ عمران خان کو بنی گالہ میں عیاشیوں سے فرصت نہیں۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے نئے پاکستان میں ہر محکمہ آثار قدیمہ کی یادیں تازہ کر رہا ہے۔ پرویز رشید نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب خیبر پختونخوا کے عوام نے آپ کو ووٹ خدمت کرنے کیلئے دئیے ہیں ۔ آپ کو ووٹ خدمت کروانے کیلئے نہیں ملے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دائیں بائیں بنکوں کے نادہندہ ‘ ٹیکس چوری میں ملوث لو گ ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.