Live Updates

ایدھی صاحب کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کا حکومت سے مطالبہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 جولائی 2016 00:41

ایدھی صاحب کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے: وزیراعلی پنجاب شہباز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جولائی۔2016ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایدھی صاحب کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے نام کچھ روز قبل ایک خط تحریر کیا گیا تھا۔ خط میں تہمینہ درانی کی جانب سے وزیراعظم سے درخواست کی گئی تھی کہ عبدالستار ایدھی کی صحت دن بہ دن گرتی جا رہی ہے۔ ایدھی صاحب کی پاکستان کیلئے دی گئی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اس لیے حکومت سے درخواست کرتی ہوں کے ایدھی صاحب کی وفات کی صورت میں ان کی نماز جنازہ اور تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات