عبدالستار ایدھی کی تدفین مکمل قومی اعزاز کےساتھ کی جائےگی، انہیں نشان امتیاز سے نوازا جائے گا: وزیراعظم نواز شریف کا اعلان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 جولائی 2016 00:54

عبدالستار ایدھی کی تدفین مکمل قومی اعزاز کےساتھ کی جائےگی، انہیں نشان ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جولائی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ عبدالستار ایدھی کی تدفین مکمل قومی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آج پاکستان ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ایدھی صاحب کی وفات پر ملک بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ عبدالستار ایدھی کی تدفین مکمل قومی اعزاز کے ساتھ کرنے اور انہیں نشان امتیاز سے نوازنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ عبدالستار ایدھی کی نمازجنازہ میں شرکت کریں۔ تاہم خرابی صحت کے باعث وہ پاکستان کا سفر نہیں کر پائیں گے۔ وزیراعلی شہباز شریف عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔